کاروار :۲۳/ستمبر (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) کرناٹکا اقلیتی ترقی بورڈ کی جانب سے اہل اقلیتوں کو زراعت کے لئے زمین خریدنے میں تعاون اور عیسائی طبقہ کے عوام کو گھر قرضہ کے سود پر تعاون دینے کے منصوبے کے تحت عرضیاں مطلوب ہیں۔
زرعی زمین منصوبے کے تحت دیہی علاقہ میں جن کسانوں کے پاس زراعت کے لئے زمین نہیں ہے انہیں 2ایکڑ خشک یا 1ایکر تری زمین خریدنے کے لئے 50فی صد قرض اور 50فی صد امداد دی جائے گی۔ زرعی زمین کی قیمت زیادہ سے زیادہ 7.50لاکھ تک ہونی چاہئے ۔ جو زرعی زمین خریدناچاہتے ہیں وہ زمین ان کے رہائشی مقام سے 5کلومیٹر کے حدود میں ہونی چاہئے۔
عیسائی طبقہ کے عوام کے لئے نیشنل بینک یا رجسٹرڈ اقتصادی اداروں سے گھروں کی تعمیر کے لئے زیادہ سے زیاد ہ5لاکھ روپئے تک کے قرض میں سے ایک لاکھ روپئے سے زائد نہ ہونے والی شرح سود پر رعایت دی جائے گی۔ عرضی دینے کے لئے 30ستمبر آخری تاریخ ہے۔ عرضی فارم ضلع مینجر، کرناٹکا اقلیتی ترقی بورڈ ، وسیم منزل ، سکینڈ فلور، ہائی چرچ روڈ کاروار ، رابطہ نمبر 08382-221180سے حاصل کرسکتے ہیں۔